دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔شاہ محمودقریشی

پیر 1 مارچ 2021 18:26

دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔شاہ محمودقریشی
ملتان۔1مارچ  (ردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔01 مارچ ۔2021ء) :وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ دینی مدارس پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ ان مدارس نے نامساعد حالات کے باوجود پرچم حق کو ہمیشہ سر بلند رکھاہے۔ وہ جامعہ حنفیہ انوار مدینہ شریف پورہ میں درس نظامی کی تکمیل پرتقسیم اسناد کی تقریب میں خطاب کررہے تھے۔

الحاج میاں مختار علی انصاری نے صدارت کی جبکہ وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری اور خواجہ غلام محی الدین فخری مہمانان خصوصی تھے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ بچیوں کودنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے زیور سے بھی آراستہ کیا جائے کیونکہ اسی تعلیم کی بدولت وہ آئندہ آنے والی نسلوں کی اسلامی خطوط پرتعلیم وتربیت کے فرائض صحیح انداز میں ادا کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلے میں جامعہ حنفیہ انوار مدینہ کی خدمات کے ضمن میں ادارہ کے بانی علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ادارہ کے بانی علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ اس درسگاہ میں سینکڑوں طلبا وطالبات حفظ وناظرہ قرآن کے علاوہ درس نظامی کی مکمل تعلیم حاصل کررہے ہیں جو تعلیم سے فراغت کے بعد دین وملت کی خدمات سرانجام دیں گے اور حقیقی معنوں میں مقام مصطفےﷺ کے سپاہی ثابت ہوں گے۔ تقریب میں حاجی میاں مختار علی انصاری کی اہلیہ مرحومہ اور آصف پومہ انصاری کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی گی ۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں