مظفر آبا د،علی امین گنڈاپور کے قافلے پر پتھرائو کا مقدمہ درج، 4 افراد گرفتار

علی امین گنڈا پور کے قافلے پر حملے میں ملوث مزید10 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس

جمعہ 16 جولائی 2021 20:24

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھرائوکے واقعے کا مقدمہ درج ہوگیا۔

(جاری ہے)

مظفر آباد پولیس کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر کے قافلے پر پر پتھرائو کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈا پور کے قافلے پر حملے میں ملوث مزید10 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق وفاقی وزیر کے قافلے پر منظم منصوبے کے تحت راستہ روک کر پتھرائو کیا گیا۔پولیس حکام نے کہا کہ وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈ کی فائرنگ بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں