چترال: تین دنوں میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی،رواں ہفتے خودکشیوں کا چھوتا واقعہ

جمعہ 4 اکتوبر 2019 15:12

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2019ء) چترال کے بالائی علاقے ملکہو میں جماعت نہم کی ایک طالبہ نے خود پر بارہ بور بندوق سے گولی چلاکر زندگی کا حاتمہ کرلی۔ایس ایچ او تھانہ ملکہو سب انسپکٹر گل محمد کے مطابق مسماة فصیحہ بی بی دختر رستم خان سکنہ گوہ کیر جو اپنی بہن کے گھر موردیر گائو ں گئی تھی اور وہاں نامعلوم وجوہات کے بناء پر بارہ بور چھرے دار بندوق سے خود پر گولی چلا کر خودکشی کرلی۔

ملکہو پولیس نے اس سلسلے میںتفتیش کررہی ہے۔ فصیحہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی لائی گئی تھی جسے بعد میں ورثاء کے حوالہ کرکے سپرد خاک کیا گیا۔قبل ازیں یکم اکتوبر کو جونالی کوچ (بونی کے قریب) ایک جواں سال لڑکی نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بونی ظہورالدین کے مطابق رشیدہ بی بی دختر سید بادشاہ نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر زندگی کا حاتمہ کرلی۔

اس کی لاش دریا سے برآمد کرکے بونی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد سپرد خاک کی گئی۔ اس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اس نے دو مرتبہ ماسٹر ڈگری لی تھی مگر کچھ دماغی بیماری میںمبتلا تھی۔آیون گائو ں میں 15 ستمبر کو ایک جواں سال لڑکی جو آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی۔ایس ایچ او تھانہ آیون سب انسپکٹر صاحب الرحمان کے مطابق مسماة نرگس بی بی دختر صفدر علی شاہ جو اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی تھی اس کا والد محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب گیا ہوا ہے۔ اس نے معمولی تکرار پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں