چترال ،اسماعیلی کمیونٹی کے رضاکاروں کو گرم چشمہ روڈ کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کرنے پر خراج تحسین

پیر 16 دسمبر 2019 12:54

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2019ء) اسماعیلی کمیونٹی کے دو سو کے قریب رضاکاروں نے گرم چشمہ روڈ کی اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کی۔ یہ سڑک پہلے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی تھی۔اسماعیلی فرقے کے رضاکا ر اپنے گھروں سے بلچہ، کودال، ہتھ ریڑی اٹھا کر سڑک پر آئے اور مزدا گاڑی میں مٹی، بجری اور ریت لاتے ہوئے سڑک پر موجودگھڑے پر کرتے رہے اور تمام ضروری مرمت بھی کی ۔

اس سلسلہ میں اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے شہری شہزادہ رضا ء الملک نے کہا کہ ہم ان رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کی مرمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیو پل کے قریب سڑک دریا کی جانب ٹوٹ چکی ہے جہاں پہلے بھی ایک حادثہ پیش آیا تھا اور محکمہ مواصلات یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے تین ماہ گزرنے کے باوجود اس کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حد خدشہ ظاہر کیا کہ ایسا نہ ہو کہ سڑک تو بلچ سینگور میں مقیم اسماعیلی رضاکاروں نے مرمت کی مگر اس کی مرمت کا فنڈ بھی C&W والے نکال کر کسی ٹھیکدار کے نام نہ کرد یں اور اپنی کمیشن کیلئے سرکاری خزانے کو ٹیکہ نہ لگادیں اس لئے حکومت اس معاملے کی نگرانی کرے۔مقامی لوگوں نے ان رضاکاروں کی اس اقدام کو نہایت سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کیساتھ علاقہ میں باقی جو سڑکیں تباہ حال ہیں ان کی فوری مرمت کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں