چترال، پریشر کوکر پھٹنے ،گیس سلنڈر کو آگ لگنے کا دلخراش واقعہ 3افراد جان بحق ،3 افراد جھلس کر زخمی

ہفتہ 8 اگست 2020 16:17

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) پریشر کوکر پھٹنے اور گیس سلنڈر کو آگ لگنے کا دلخراش واقعہ 3افراد جان بحق جبکہ 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں ۔جنہیں پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔واقعات کے مطابق چترال شہر کے نواحی گائون جو غور میں ریٹائیرڈ سکول ماسٹر غلام رسول کے گھر کچن میں گیس چولہے پر رکھی پریشر کوکر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ جانے کے باعث گیس سلنڈر نے آگ پکڑ لی اور کچن میں بیٹھے افراد خانہ آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

(جاری ہے)

اطلاع پاتے ہی ریسکیو1122نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا آگ سے جھلس جانے والوں کو فوری طور پر DHQہسپتال پہنچا دیا گیا اس اندوہناک واقعہ میں تین افرادخاتون خانہ زوجہ ماسٹر غلام رسول جو کہ پروفیسر محسن الملک کی والدہ تھیں اور غلام رسول کی صاحب ذادی اور گائوں کیسو سے گھر آئے ایک مہمان 8سالہ بشارت جان بحق ہو گئے ۔ جبکہ دیگر تین افراد بری طر ح متاثر ہیں جو پشاور میں زیر علاج ہیں۔اس کربناک واقعہ سے چترال شہر کی فضاء سوگوار ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں