چترال میں سیلاب سے تباہ شدہ ریشون بجلی گھر کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات
69میگاواٹ لاوی پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ،ٹھیکہ دارسے ریکوری رپورٹ طلب پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں کوتاہی اورتاخیرناقابل برداشت ہے،سی ای اوپیڈوانجینئرنعیم خان
منگل 22 ستمبر 2020 19:54
(جاری ہے)
ضلع اپر اورلوئیرچترال میں 69میگاواٹ لاوی پن بجلی منصوبہ،ریشون پن بجلی گھر کی بحالی اور دیگر منی مائیکروہائیڈل پراجیکٹس کی سائیٹ پرتعمیراتی کام کی رفتارکا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال کے بعد لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر کافی عرصے سے رکے کام کو بحال کردیا گیا اورٹھیکہ دارکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکوری پلان ترتیب دے کر 10روزکے اندررپورٹ پیش کرے۔ اسی طرح سیلاب کے دوران تباہ شدہ ریشون بجلی گھر پر بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیاگیااوربتایا گیا کہ رواں سال جون میں کام مکمل کرکے بجلی گھر کو بحال کیا جانا تھا تاہم کوروناصورتحال اور حالیہ تباہ کن سیلاب سے بجلی گھر کو بہت نقصان ہواہے اس کے ساتھ ساتھ منصوبے کوجانے والے راستے بھی سیلاب سے تباہ ہوگئے ۔ انجینئرنعیم خان نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے رابطہ کرکے لنک روڈ کی بحالی ممکن بناکر منصوبے کو جلد ازجلدمکمل کرکے بجلی کی پیداوارکے لئے بحال کیا جائے کیونکہ اس سلسلے میں مزید تاخیر سے منصوبے کی تکمیل پر اثر ات پڑیں گے۔ اس موقع پر سی ای او پیڈوانجینئرنعیم خان نے پراجیکٹ ڈائریکٹرزکوسختی سے ہدایات جاری کیں کہ پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر پر اب مزیدتاخیر ناقابل برداشت ہے اورکسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور روواں برس مئی میں کھیلی جائے گی
آر پی ایم آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ نے ٹینٹ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے حوالے کردیئے
فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے انسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں
چترال ،بارشوں سے چار اموات ،درجنوں زخمی،کئی مکانات منہدم
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
ڈپٹی کمشنر چترال لوئر کا عوام کو ریلیف فراہمی، قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے رمضان مانیٹرنگ ڈیسک، بازار ..
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
سیکرٹری کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر صدارت شندور فیسٹیول کی تیاریوں کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد
چترال میں سنو پختونخوا ایف ایم 96 سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا
چترال ، نوجوان ایکسکیویٹر ڈرائیور سڑک سے برف ہٹانے کے دوران حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق
سات سیکرٹریزحکومت ایک صدارتی مشیر تبدیل،دو ایس پیز احتساب بیورو میں تعینات مزید تبادلوں کے لیے سر جوڑ ..
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے 120میٹر شاہ سلطان برج مظفرآباد کا افتتاح کر دیا
چترال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار