‘برفباری کا فائدہ اٹھاکر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین

منگل 20 فروری 2024 19:45

[پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2024ء) اپر چترال میں حالیہ برفباری کی وجہ سے آمدورفت کا جائزہ لینے اور کرایوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے ہیڈکوارٹر بونی میں قائم مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اڈہ مالکان سے دوردراز علاقوں کے راستوں اور کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ اڈہ مالکان کو اگاہ کیا کہ برفباری کا فائدہ اٹھاکر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی ہوگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرنے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مصباح الدین کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں کو ملانے والی سڑکوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

حالیہ برفباری کی وجہ سے بند سڑکوں کی بحالی کے لیے ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے رار گول وورکوپ کے آس پاس لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بند ہے۔ ڈپٹی کمشنرنے ایگزیکٹو انجینئر محکمہ سی،اینڈ،ڈبلیو کو مذکورہ روڈ جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت کی ہے اور تمام ٹرانسپورٹرز حضرات دوران سفر snow chainکے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے اگر کسی گاوں کے راستے بند ہیں توفوری 0943470355،0943470025 نمبرز پر کال کرکے اطلاع دیں تاکہ بند راستوں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے میں آسانی ہوں۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں