مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار ڈی آئی جی لاڑکانہ ہوں گے،ام رباب چانڈیو

مقدمے میں نامزدسردارخان چانڈیونے ملزم علی گوہرکے بیٹے کوایس ایچ اوقمبرتعینات کروایاہے ،ویڈیو بیان

بدھ 8 نومبر 2023 18:43

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2023ء) ام رباب چانڈیو نے آئی جی سندھ سے تحفظ اور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے، مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار ڈی آئی جی لاڑکانہ ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق باپ ، دادا اور چچا کے قاتلوں کیخلاف چھے سال سے مقدمہ لڑنے والی ام رباب چانڈیو کی زندگی کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

میہڑ میں 6 سال قبل تہرے قتل کیس کے معاملے پر ام رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان میں سندھ پولیس پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

باپ ، دادا اور چچا کے قاتلوں کیخلاف چھے سال سے مقدمہ لڑنے والی ام رباب چانڈیو کی زندگی کو سنگین خطرات کا سامنا ہے۔ام رباب چانڈیو نے ویڈیو بیان میں آئی جی سندھ سے تحفظ اور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی کو خطرہ ہے مجھے کچھ بھی ہواتواس کے ذمہ دار ڈی آئی جی لاڑکانہ ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ ایس ایچ اوقمبر کی تعیناتی کی تحقیقات کراکر تحفظات دور کئے جائیں۔مقدمے میں نامزدسردارخان چانڈیونے ملزم علی گوہرکے بیٹے کوایس ایچ اوقمبرتعینات کروایا، پہلے بھی ہمارے کیس میں ایک ایس ایچ اوملزم نامزدہے اسے بھی سردارچانڈیو نے تعینات کروایاتھا۔

متعلقہ عنوان :

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں