سعودی عرب کے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود ضلع چاغی میں شکار کھیلنے کے بعد سعودی عرب روانہ

ہفتہ 2 فروری 2019 19:54

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2019ء) سعودی عرب کے گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود ضلع چاغی میں شکار کھیلنے کے بعد خصوصی طیارے کے ساتھ واپس سعودی عرب روانہ ہوگئے تعفصیلات کے مطابق سعودی عرب تبوک کے گورنرپرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود ضلع چاغی میں 17روز شکار کھیلنے کے بعد دالبندین ائرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے اس موقع پر سعودی سفیر اور کمشنر رخشان نصیر خان ناصر ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک سابق چیرمین میر داود خان نوتیزئی ودیگر آفیسران نے رخصت کیا روانگی کے موقع پر ائرپورٹ کے اندر و باہر سخت سیکورٹی تھی صوبہ تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں 17روز شکار کے غرض سے آئے تھے سعودی عرب تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے ضلع کے مختلف صحرائی و پہاڑی علاقوں میں شکار کھیلا مگر ضلع چاغی میں قحط سالی کی وجہ سے تلور کا شکار بہت ہی کم تھا جس کی وجہ سی17دن قیام کے بعد وہ خصوصی طیارے سے سعودی روانہ ہوگئے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں