چاغی ٹیکوانڈو ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دالبندین میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

جمعرات 16 مارچ 2023 23:04

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2023ء) چاغی ٹیکوانڈو ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام دالبندین میں ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چاغی ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر علی احمدبلوچ کی ہدایات پر حالیہ بلوچستان گیمز میں کوئٹہ ڈویژن کے علاوہ دوسرے ڈویژن کے ٹیکوانڈو گیم کو شامل نہ کرنے پر سیکرٹری اسپورٹس بلوچستان و ضلعی اسپورٹس آفیسر چاغی کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی اور دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ٹیکوانڈو کے مختلف کلبز کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین سے میر ابراہیم ریکی فیض اللہ عابد سفی اللہ ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آفسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام صوبائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا مگر اس میں بہت سے ایسے کھیل ہے جن کا انعقاد نہ ہونا کھلاڑیوں کے ساتھ نا انصافی ہے ہمارے چاغی ٹیکوانڈو میں انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی بھی موجود ہے ان تمام نیشنل و انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم اور زیادتی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رخشان ڈویژن میں ٹیکوانڈو کھلاڑیوں نے دنیا بھر پاکستان کا نام روشن کیا ہے ٹیکوانڈو کی ایک بہت پہچان ہے لیکن رخشان ڈویژن سے ٹیکوانڈو کھیل کو شامل نہ کرنے پر کھلاڑیوں میں مایوسی ہوئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چاغی اسپورٹس آفیسر وضاحت کریں ٹیکوانڈو کھلاڑیوں کو کیوں شامل نہیں کیا گیا اگر اسی طرح رویہ رہا تو چاغی ٹیکوانڈو کے تمام کھلاڑی اور عہدے داران دالبندین پریس کلب کے سامنے بلوچستان اسپورٹس بورڈ کے عہد یداروں کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا دیں گے اور عوامی نمائندوں اور دیگر طبقے یا افراد سے مل پاک ایران شاہیرہ کو بھی بند کرینگے ان کی تمام ذمہ داری اسپورٹس آفیسر چاغی اور سپورٹس بورڈ کے بالا حکام پر عائد ہوگا۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں