حلقہ پی بی 32 چاغی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علما اسلام اور بابائے چاغی پینل کی کال پر پانچویں روز بھی پاک ایران شاہراہ مکمل طور پر بند:شٹر ڈان ہڑتال

منگل 13 فروری 2024 22:02

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2024ء) حلقہ پی بی 32 چاغی میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علما اسلام اور بابائے چاغی پینل کی کال پر پانچویں روز بھی پاک ایران شاہراہ مکمل طور پر بند اور دالبندین میں مکمل طور پر چار روز شٹر ڈان ہڑتال ،اور یک مچھ ٹو خاران سی پیک روڈ سمیت مختلف مقامات سے سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ چار روز سے بھی شہر میں شٹرڈآون ہڑتال رہی، بابائے چاغی پینل اور جمعیت علما اسلام نے احتجاج کو وسعت دیتے ہوئے ڈی سی آفس کے سامنے تیسرے روز بھی ڈی سی آفس کمپلیکس کے سامنے دھرنا جاری ہے پانچ روز سے قومی شاہراہ کی مسلسل بندش سے نہ صرف مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو دقت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ٹرکوں اور گاڑیوں میں لدے سبزی فروٹ مالٹے، کیلہ، پیاز، ٹماٹر، گائے کے گوشت اور دیگر اجناس خراب ہونے کا خدشہ ہے اور ٹیلرگاڑیوں کے اکثر ڈرہوروں نے صحافیوں کو بتایا پانچ روز ایران اور پاکستان آنے والے سبزیان ، فروٹ، مالٹا، تقریبا خراب ہونے کا خدشہ ہے انھوں کہا نے ڈپٹی کمشنر چاغی اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کرتے ہیں مسلہ فورآ حل کرنا چاہیے تاکہ ہم اپنے منزلیں طے کریں انہوں کہا ایل پی جی سے بھرے ہوئے بڑی تعداد میں ٹیلرگاڑیوں کی قطاریں بھی لگی ہوئی ہے سیندک پروجیکٹ کے لئے فیول لے جانے والے بھی روک گئے ہیں ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں کے مسلسل روڈ بندش سے آمد رفت بند ہے حکومت اور متعلقہ حکام تاحال مظاہرین سے مذاکرات نہ کرکے لوگوں کے پریشانیوں میں مذید اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اور زمہ دار متعلقہ آفیسران لوگوں کے مجبوریوں کو مدنظر رکھ کر دھرنے پہ بھیٹے لوگوں سے مذاکرات کرکے ہڑتال ختم کردیں دھرنے کے شرکا سے جمعیت علمائے اسلام پی بی 32 چاغی کے امیدوار و سابق صوبائی وزیر سخی امان اللہ خان نوتیزئی، سابق ڈسٹرکٹ چیرمین میر داد خان نوتیزئی ،جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولوی محمد نجیب اللہ محمد حسنی ودیگر نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں آٹھ فروری کے الیکشن میں جس طرح راتوں رات ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے انہوں نے کہا سینیٹ چیئرمین سے مل کر ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے احتجاج کے سبب لوگوں کے تکلیف کا ہمیں احساس ہیں جنہوں نے ہمارے کال پر ہمارا ساتھ دیں کر احتجاج کو کامیاب بنایا کیونکہ ہم جمہوری لوگ جہموری انداز اور پرامن طریقیسے احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات سنے نہیں آتے ہیں مسلہ حل نہیں ہوگا انہوں نے کہا جس پولنگ پر ہمیں اعتراض ہے دوبارہ ری الیکشن کرانے کے احکامات جاری کیے جائیں بصورت دیگر پاک ایران آر سی ڈی شاہراہِ اسی طرح بند ریے گی۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں