ماہ صیام میں کسی کو گرانفروشی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین

بدھ 13 مارچ 2024 22:47

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2024ء) اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ نے عوامی شکایت پر دالبندین بازار کا اچانک دورہ کیا گرانفروشی کرنے والے دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں کسی کو گرانفروشی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اسکے علاوہ ایکسپائری اشیاء اور صفائی بھی چیک کی صفائی نہ کرنے والوں کو سخت سے وارننگ دی اور سبزیاں پھل فروٹ اور ودیگر اشیاء خورونوش کی قیمتوں کو بھی چیک کیا اور کوئٹہ سے دالبندین سبزیاں فروٹ پھل لانے والے منڈی بھی گئے اور کوئٹہ اور دالبندین ریٹ بھی چیک کئے اور ڈارو بازار میں بھی قصائیوں کے شاپ گئے اور ریٹ بھی معلوم کئے دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کے حوالے سے ہم نے عوامی شکایات پر شکایت سیل قائم کی ہے جہاں پر لیویز فورس کے جوان ہمیشہ موجود رہیں گے جس کسی کو جو بھی شکایت ہو وہ فوراً شکایت سیل پہ رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے متعلق پرائس لسٹ بنائی گئی ہیں تاکہ ماہ صیام میں روزہ داروں کو مناسب ریٹ پہ اشیاء خوردونوش گوشت پھل سبزی مل سکیں جس کسی نے بھی پرائس لسٹ پہ عمل درآمد نہیں کیا اسکے خلاف سخت کاروائی کرکے نہ صرف اسے جرمانہ کیا جائے گا بلکہ اسے حوالات میں بند کردیں گے انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سبزی فروش قصائی سمیت تمام دکانداران ماہ صیام کے بابرکت مہینے کی خاطر گرانفروشی سے گریز کرکے روزہ داروں کو سرکاری نرخ نامے پہ اشیاء خوردونوش و دیگر چیزیں فروخت کریں تاکہ اس مقدس مہینے میں کسی کے ساتھ حق تلفی نہ ہو علاقے کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جان بلوچ کی بروقت ایکشن پر عوامی حلقوں نے انہیں داد دیتے ہوئے کہا کہ موصوف اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر بازار کا دورہ کرکے شہریوں کو گرانفروشوں سے چھٹکارہ دلائیں گے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں