مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام5روزہ فری آئی کیمپ کا آج آخری روز ہے

اتوار 2 دسمبر 2018 19:30

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2018ء) مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام5روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد ایم پی اے میاں ذیشان رفیق کے ڈیرہ پر ہوا جس میں میں 700سے زائد افرادکو فری آپریشن ،فری چیک اپ ،فری میڈیسن،فری عینک دی گئی کیمپ کا آج آخری روزہے ،ترکی سے آئے پراجیکٹ کوارڈینٹر یحییٰ ،منیجر عثمان ،فنانس منیجر نیازی،ڈاکٹرز بیت ال،آد م ،ڈائریکٹر پاکستان سید ضیاء النور ،ایم این اے سید افتخار الحسن شاہ،ایم پی اے میاں ذیشان رفیق ،سٹی صدرمسلم لیگ محمد افضل منشاء،وائس چیئرمین بلدیہ میاں ندیم احمد مغل،تحصیل صدر مسلم لیگ خواتین ونگ رفعت شفیع ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوس ایشن محمد امین رضا ودیگر نے کیمپ کادورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں