پنجاب پولیس کا ایک اورافسرکرونا وائرس کے باعث شہید ہوگیا

ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے ملک بابر علی لاہور میں ڈیوٹی کے دوران کورونا کا شکار ہوکر شہید ہوگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 4 جون 2020 23:20

لاہور (اردوپوائنٹ آخبار تازہ ترین۔ 04جون 2020ء) : پنجاب پولیس کا ایک اورافسرکرونا وائرس کے باعث شہید ہوگیا ہے۔ ڈسکہ سے تعلق رکھنے والے ملک بابر علی لاہور میں ڈیوٹی کے دوران کورونا کا شکار ہوکر شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ملک بابر علی کا تعلق ڈسکہ سے اور وہ پولیس لایئنز لاہور میں تعینات تھے۔ بابر علی 8روز قبل کورونا کا شکار ہے اور گزشتہ رات طبیعت بگڑنے کے بعد وفات پاگئے۔

لاہور پولیس پر کرونا وائرس کے حملو ں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے اور خاتون ایس پی بھی وائرس کا شکار ہو گئیں۔ اس سے قبل ایس ایس پی آپریشنز لاہور پولیس فیصل شہزاد بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ انہوں نے اپنا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا جبکہ دوسری طرف کرونا وائرس میں پہلے سے مبتلا ڈی ایس پی، سی آئی اے سول لائن سرکلر عامر ڈوگر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ڈی ایس پی عامر ڈوگر میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وہ اتفاق ہسپتال ماڈل میں زیر علاج تھے۔ لیکن پیر کے روز وہ علاج کے دوران شہید ہوگئے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث لاہور پولیس کے شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ جبکہ لاہور پولیس کے افسران اور اہلکار جو کرونا وائرس میں مبتلا ہیں ان کی تعداد 113 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب صوبے کی سطح پر پنجاب پولیس میں متاثرہ اہلکاروں کی مجموعی تعداد 418 ہوگئی ہے۔پنجاب میں اب تک پولیس کے 18ہزار816 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15ہزار921 اہلکار و افسران کے ٹیسٹ منفی آئے اور 2 روز میں مزید 2 ہزار477 اہلکاروافسران کے ٹیسٹوں کے نتائج آجائیں گے۔پنجاب پولیس میں اب تک کورونا سے 4 اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں