تحریک پاکستان کے رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 65ویں برسی 27نومبر کو منائی جائیگی

بدھ 24 نومبر 2021 12:47

تحریک پاکستان کے رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 65ویں برسی 27نومبر کو منائی جائیگی
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2021ء) تحریک پاکستان کے رہنما بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 65ویں برسی 27نومبر کو منائی جائیگی مولانا ظفر علی خان1873ء میںضلع سیالکوٹ کے گائوںکوٹ میرٹھ میں پیدا ہوئے اور 27نومبر 1956کو لاہور میں انتقال کر گئے مولانا ظفر علی خان نے اپنی پوری زندگی سامراجی قوتوں کے ساتھ لڑتے ہوئے گزاری اور اپنے قلم اور زبان سے ان کیخلاف جہاد کیا انہیں کئی سال قید کا ٹنا پڑی برسی کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں کے بچے اور سیاسی وسماجی شخصیات ان کے مزارچڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کرینگے

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں