سیالکوٹ میں 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے دو روز قبل لاپتہ ہونے والے 8 سالہ بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی،ابتدائی تفتیش میں بچے کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔

(جاری ہے)

تحصیل ڈسکہ کے علاقے جسروالہ میں تیسری جماعت کا طالب علم دو روز سے لاپتہ تھا، گھر والوں نے تلاش کیا تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی، تاہم رات گئے بچے کی لاش کھیتوں سے مل گئی۔

ذرائع کے مطابق بچے کی لاش کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے اور گلے میں پھندا لگا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے سے زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔واقعہ کے خلاف ورثاء کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا جس کے بعد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں