ْڈسکہ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سعودیہ پلٹ شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا

پیر 3 دسمبر 2018 23:01

ڈسکہ۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2018ء) دوران ڈکیتی مزاحمت پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سعودی عرب سے چھٹی منانے آئے شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا،تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میترانوالی کا انجم جوکہ سعودی عرب میں بسلسلہ مزدوری مقیم تھا، چند روز قبل وہ چھٹی منانے پاکستان آیاتھا ،گزشتہ روز وہ اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر ڈسکہ شاپنگ کرنے کیلئے آرہے تھے کہ موضع کوٹلی خانوں کے قریب ان کو پیچھے سے آنیوالے موٹرسائیکل سو دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پرروک لیا او ران سے سعودی ریال ‘موبائل فونز اور نقدی چھین لی ،اسی دوران ڈاکوئوں نے انجم کو فائرنگ کرکے شدیدزخمی کردیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا، مقتول نے سوگوران میں بیوی اور ایک بچہ چھوڑا ہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں