ڈسکہ میں ڈینگی کے دواور مریض سامنے آگئے، ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد8ہوگئی

جمعرات 26 ستمبر 2019 19:43

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2019ء) ڈسکہ میں ڈینگی کے دواور مریض سامنے آگئے، ڈینگی متاثرہ مریضوں کی تعداد8ہوگئی ۔ تحصیل ڈسکہ میں ڈینگی متاثرہ مریضوں میں روز بروز اضافہ گزشتہ روز مزید دو مریض سامنے آگئے جناح چوک کا رہائشی22سالہ بلال اور نواحی موضع کوٹ دینا کا رہائشی22سالہ علی حسن طبیعت خراب ہونے پر سول ہسپتال ڈسکہ آئے جہاں پر ان کا ٹیسٹ کرنے سے ان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

(جاری ہے)

اس طرح تحصیل بھر میں اب تک ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد8ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں