پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 124واں یوم پیدائش کل یکم اکتوبر کو منایا جائے گا

اتوار 29 ستمبر 2019 12:30

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2019ء) پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان کا 124واں یوم پیدائش کل یکم اکتوبر کو منایا جائے گا اس موقع پر مختلف سیاسی ،سماجی ،دینی ،مذہبی اورصحافتی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کانفرنسز ،مذاکروں ،مباحثوں اور سیمینار ز وغیرہ کااہتمام کیا جائے گا شہید ملت نواب زادہ لیاقت علی خان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی ؒ کے انتہائی معتمد ساتھی اور پاکستان کے پہلے وزیر اعظم تھے وہ یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہو ئے انہیں16اکتوبر 1951ء کو کمپنی باغ (جسے بعد میں لیاقت باغ کا نام دیا گیا )راولپنڈی میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں