ڈسکہ، موٹرسائیکل کی ٹکرسے ضعیف العمر شخص جاں بحق

بدھ 9 اکتوبر 2019 23:10

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) موٹرسائیکل کی ٹکرسے ضعیف العمر شخص جاں بحق۔ تھانہ موترہ کے علاقہ ادوار کا رہائشی ضعیف العمر شخص ہدایت اللہ گزشتہ روز اڈا موترہ پر بس کے انتظار میں کھڑاتھاکہ اسی دوران اس کو پیچھے سے آنیوالی موٹرسائیکل نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں ضعیف العمر شخص شدیدزخمی ہوگیا جس کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں