ڈسکہ کے علاقہ جامکے چیمہ کا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

جمعہ 1 جولائی 2022 17:47

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) ڈسکہ کے علاقہ جامکے چیمہ کا نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جامکے چیمہ کے رہائشی صابر کا13سالہ بیٹا متین جامکے چیمہ کے قریب نہر اپر چناب پر نلکے سے پانی بھرنے گیا کہ اسی دوران اس کا پائوں پھسل گیا اور وہ نہر کے گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے سرچ آپریشن کے بعد نعش کو نکال کر لواحقین کے حوالہ کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں