ڈسکہ،سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے نظام اسلام کے عملی نفاذ کا حق ادا کیا ،مشترکہ بیان

اتوار 31 جولائی 2022 18:10

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2022ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سیدہ نوشین افتخار اور سٹی صدر مسلم لیگ ن محمدافضل منشاء نے خلیفہ دوئم حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے نظام اسلام کے عملی نفاذ کا حق ادا کیا ۔

(جاری ہے)

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ قیامت تک حکمرانوں کیلئے درسگاہ کی حیثیت رکھتے ہیں غلبہ اسلام اور نصرت دین کیلئے آپ ہمیشہ پہلے محاذ پر نظر آئے سیدنافاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا آج بھی باطل پر رعب طاری ہے آپ کا طرز حکمرانی سلاطین وملوک کیلئے مشعل راہ ہے آپ کی عہد خلافت میں شرعی حدود کے نفاذ سے معاشرتی برائیوں اور مساشرتی مظالم کا خاتمہ ہوگیا آپ کے فیصلے ججز اورر قاضیوں کیلئے نصاب کی حیثیت رکھتے ہیں \378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں