ڈسکہ اوراس کے گردنواح میں گڑ تیار کرنے کی روایت کو برقرار رکھنے کیلئے بیلنے لگالئے گئے

جمعہ 16 دسمبر 2022 14:30

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2022ء) ڈسکہ اوراس کے گردنواح میں گڑ تیار کرنے کی روایت کو برقرار رکھنے کیلئے بیلنے لگالئے گئے جہاں گنے سے تازہ رس نکال کر گڑ اور شکر تیار کی جارہی ہے گڑ کو عربی میں فارلیذ ‘فارسی میں قند سیاہ ‘بنگالی ‘پنجابی اور اردو میں گڑ اور انگریزی میں Jaggeryکہاجاتا ہے کسان عام طور پر بیلنے کے ذریعے گنے کا رس نکالتا ہے اور بعدمیں اسے آگ پر رکھے بڑے سے کڑاہ میں پکاکرگر بناتا ہے گنے کے رس کو پکا کر اس کے اوپر آئی میل کو علیحدہ کرلیاجاتا ہے جبکہ باقی بچے صاف رس کو جما لیاجاتا ہے بعدازاں اس کو ہاتھوں کیساتھ دباکر حسب ضرورت گول ڈھلیوں کی شکل میں ڈھال دیاجاتا ہے جبکہ سخت ہونے کے بعد ہاتھوں سے مل کر سفوف بنالیں تواس کی شکر بھی بنائی جاسکتی ہے اس کا رنگ سرخ ہوتا ہے بعض دفعہ رنگ سرخی مائل سیاہ اور زردہ بھی ہوتا ہے اور ذائقہ شریں ہوتا ہے اہل علاقہ اس گڑمیں دیسی گھی اور خشک میوہ جات ملاکر اسے سوغات کے طور پر بیرون ملک بھی لے جاتے ہیں اس لئے یہاں ہر وقت خریداروں کا رش لگارہتا ہے جو اسے خرید نے کے بعد شہری علاقوں میں بسنے والے اپنے عزیز واقارب کو اس گڑ سے کھیر‘پنیاں اور مختلف کھانے کی چیزیں بناکربھیجتے ہیں

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں