ضلع ڈیرہ بگٹی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 25 مارچ 2019 23:21

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) بلوچستان بھر کی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھرکی طرح ضلع ڈیرہ بگٹی میں بھی گزشتہ روز سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ڈاکٹر یاسر بازئی نے ایم سی ایچ سینٹر میں بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی بھی موجود تھے سہہ روزہ مہم کے دوران ضلع ڈیرہ بگٹی میں پیدائش سے لے کر 5 سال تک کے تقریبا 48ہزار کے قریب بچوں کو پولیو جیسی خطرناک بیماری سے بچا کے قطرے پلائے جائینگے پولیو مہم 162ٹیموں پر مشتمل ہے جو ڈیرہ بگٹی کے علاوہ پیرکوہ زین لوٹی سیاہ آف بیہہ لوٹی سنگسیلہ اور تحصیل سوئی سمیت صوبہ بلوچستان سے متصل پنجاب کے سرحدی علاقوں تک اپنے فرائض سرانجام دینگے پولیو مہم کو مکمل کرنے کے لئے پولیس اور لیویزبھی انسداد پولیو ٹیمز کے ہمراہ سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں