چند مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں ، میاں خان بگٹی

جمعرات 21 مارچ 2024 23:01

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2024ء) این اے 253 سے منتخب رکن قومی اسمبلی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے گوادر کمپلیکس حملے کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچیت کا دعویٰ کرنے والے چند مٹھی بھر دہشت گرد ہمارے ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق ایم این اے ڈیرہ بگٹی و قبائلی رہنما وڈیرہ میاں خان بگٹی نے سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی اور حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے گوادر میں 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا دہشت گرد خود کو بلوچ نہ کہیں بلکہ وہ دہشت گرد ہیں اور دہشتگردی کا کوئی قوم اور مزہب نہیں ہوتا وہ بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر غیرملکی ایجنسیوں سے فنڈز حاصل کررہے ہیں تاکہ بلوچستان میں دہشت گرد کاروائیاں کریں بلوچ قوم محب وطن ہیں وہ کسی دہشت گرد کو سپورٹ نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ بگٹی کے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیذ ان کا مزید کہنا تھا ن لیگ کی حکومت انشائ اللہ پورے بلوچستان میں دہشت گردی کا خاتمہ کریگی چند مٹھی بھر دہشت گرد قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے بلوچ قوم محب وطن ہے وہ ان دہشت گردوں سے نمٹنا جانتے ہیں انشائ اللہ بلوچستان ترقی کریگا دہشت گردی سے پاک اور ترقی یافتہ بلوچستان ہمارے پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں شائع ہونے والی مزید خبریں