ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 8 لاکھ 79 ہزار 695 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کرلی گئی

بدھ 31 مئی 2023 17:34

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2023ء) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں8لاکھ 79 ہزار 695 ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کرلی گئی ہے۔چاروں اضلاع سے5لاکھ 66 ہزار 731 میٹرک ٹن گندم خرید ی گئی ہے۔27 دن کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 63 کاروباری مراکز سربمہر،105 مقدمات درج کرکے 470 کو گرفتار اور 55 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

یہ بات کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت وڈیو لنک اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کو بتایا گیا کہ کہ یکم تا 27 مئی تک گندم کی غیر قانونی ترسیل پر 487 گاڑیاں بند،129 مقدمات درج کرکے 108 افراد گرفتار کئے گئے۔10ہزار686 میٹرک ٹن گندم اور 128 میٹرک ٹن آٹا ضبط کیا گیا۔یوریا کی زائد قیمت وصول کرنے پر 75 لاکھ 40 ہزار 500 روپے جرمانہ،72 مقدمات درج کرکے 14 ڈیلرز گرفتار کئے گئے۔

ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ہر شخص کو قانون کی پاسداری کرنا ہوگی افسران اور ملازمین سرکاری فرائض دیانتداری سے انجام دیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئےہدایات جاری کی گئیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں