ڈیرہ غاز ی خان ،چہلم حضرت امام حسین ؓکے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے سیکورٹی پلان تیار کرنے کے احکامات

ریجن بھر میں چہلم کے موقع پر بھی سیکورٹی کا ہائی الرٹ محرم الحرام والا ہوگا،نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر مکمل عمل کیا جائے گا، اعلامیہ

بدھ 8 ستمبر 2021 15:55

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) آر پی او فیصل رانا نے چہلم حضرت امام حسین ؓکے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے سیکورٹی پلان تیار کرنے کے احکامات جاری کر دئیے،ریجن بھر میں چہلم کے موقع پر بھی سیکورٹی کا ہائی الرٹ محرم الحرام والا ہوگا،محکمہ داخلہ کی ہدایات کے تحت چہلم کے موقع پر بھی نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر مکمل عمل کیا جائے گا،ڈی پی اوز زمینی حقائق کے تحت ’’ٹربل پوائنٹس‘‘ کو سامنے رکھتے ہوئے سیکورٹی پلان مرتب کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ،مظفر گڑھ اور راجن پور کے پولیس افسران کو چہلم حضرت اما م حسین کے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے سیکورٹی پلان تیار کرنے کے احکامات جاری کئے،اس موقع پر آر پی ا وکو بتایا گیا کہ گزشتہ سال 20صفر کو ریجن کے چاروں اضلاع میں چہلم حضرت اما م حسین کے 18 مرکزی جلوس اور38مجالس منعقد کی گئیں،جن کو مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ جس طرح ہم نے محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہوئے شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کو سیکورٹی فراہم کی جس کی وجہ سے ریجن بھر میں کسی قسم کا کوئی بڑا نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اسی طرح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ہدایات کے تحت چہلم کے تمام شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ جس طرح کا سیکورٹی ہائی الرٹ محرم الحرام میں رہا ویسا ہائی الرٹ ہی چہلم کے موقع پر بھی ہو گا،جس طرح محرم الحرام میں شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے علاوہ کوئی پروگرام منعقد نہیں ہو سکا اسی طرح چہلم کے موقع پر بھی شیڈولڈ روائتی اور لائسنسی پروگراموں کے علاوہ کوئی نیا پروگرام منعقد نہیں ہو سکے گا،آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ چہلم کے موقع پر بھی نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر مکمل عمل کیا جائے گا،انہوں نے ڈی پی او ز کو ہدائت کی کہ وہ زمینی حقائق کے عین مطابق ’’ٹربل پوائنٹس‘‘کو سامنے رکھتے ہوئے اس طرح کے سیکورٹی پلان بنائیں کہ کسی قسم کی قانون شکنی یا نا خوشگواری کا معمولی سا خدشہ بھی نہ رہے،انہوں نے ریجن کے چاروں ڈی پی او آفس میں 24/7کام کرنے والے کنٹرول رومز قائم کر کے اسے آر پی ا وآفس کے مرکزی ریجنل کنٹرول روم سے منسلک کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں