انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز پشاور میں دو سال کے تعطل کے بعد کڈنی ٹرانسپلانٹ دوبارہ شروع

بدھ 11 مئی 2022 16:23

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز پشاور میں دو سال کے تعطل کے بعد کڈنی ٹرانسپلانٹ دوبارہ شروع ،کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے دو سال بعد مستحق مریضوں کی سلیکشن شروع ہوگئی ہے ۔آپریشن سے پہلے ورک اپ مکمل کیا جائے گا۔دو سال سے آئی کے ڈی میں گردے کی پیوند کاری تعطل کا شکار تھا تاہم ہیڈڈائریکٹر آئی کے ڈی پروفیسر ڈاکٹر مظہر خان کی خصوصی دلچسپی سے کڈنی ٹرانسپلانٹ میں حائل رکاوٹیں تین ماہ کے قلیل عرصہ میں ختم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

مشہور اور ماہر ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر سعید اختر اور امریکہ کے ٹرانسپلانٹ فزیشنز کی قیادت میں اسلام آباد سے PKLIٹیم بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹرانسپلانٹیشن میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے عملے کی نگرانی اور تربیت کرے گی۔ آئی کے ڈی عملے کی بنیادی تربیت مکمل ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں ضروری انفراسٹرکچر اور آلات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اشن اور میڈیکل فیکلٹی نے کڈنی ٹرانسپلانٹ کی دوبارہ شروعات پر مسرت کا اظہار کیااس قدم سے نہ صرف ٹریننگ کی معیار میں بہتری ا ئیگی بلکہ غریب مریضوں کا مفت علاج ممکن ہو سکے گا۔\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں