ملاکنڈڈویژن قدرتی آفات اور فوجی آپریشن سے متاثرہ زون ہے :سراج الحق

ایف بی آئی کی جانب سے دفاتر کا قیام اور ڈویژن کے عوام کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے اقدامات تشویش ناک ہے : امیر جماعت اسلامی پاکستان

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:01

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) امیر جماعت اسلامی وسابق سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ملاکنڈڈویژن قدرتی آفات اور فوجی آپریشن سے متاثرہ زون ہے ،ایف بی آئی کی جانب سے دفاتر کا قیام اور ڈویژن کے عوام کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے حوالے سے اقدامات تشویش ناک ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی کے ضلعی ہیڈ کواٹر احیا ء العلوم میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا 8،اس موقع پر ضلعی قایدین اعزازالملک افکاری ،ارشدزمان ،ریاض محمد ایڈوکیٹ ،انجنیئر یعقوب الرحمٰن ،ملک شیربہادر خان و دیگر بھی موجود تھے ،اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ8 سال گزرنے کے باوجود تیمرگرہ میڈیکل کا لج میں کلاسز شروع ہو ئے ،عملے کی تعیناتی ہو ئی اور نہ ہی 41میگاواٹ کا کوٹو ہائیڈل پاو ر پراجیکٹ فعال ہوسکا ،وزیر اعلیٰ نے اپنے دورہ لویر دیر کے دوران سابقہ اعلانات دہرا کر عوام کو مایوس کیا ،اورسیز پاکستانیوں کے مسا ئل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ،فلا یٹس بحالی اور ٹکٹس کی قیمتیں کم کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،،31اکتوبر کو جے آئی یو تھ کے زیر انتظام ملک بھر کے جوان حکومت کو ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ یاد دلانے کے لے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کر ئیگی ،مہنگا ئی او ربے روز گاری نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی ہے ،سراج الحق نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کا کو ئی خفیہ ایجنڈہ ہے اور نہ ہی نیب زدہ جماعت ہے اور یہی جماعت عوام کے پاس واحد آپشن ہے ،سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالت کا دعویدار حکمران اپنے ملک میں اداروں کے درمیان فاصلوں کا سبب بن رہا ہے، سراج الحق نے کہا کہ ناکام حکومتی پا لیسیوں نے قومی اداروں کے ایکدوسرے کے سامنے لاکھڑا کردیا ہے ،دو ہفتے گزرنے کے باوجو د سمری کے نام پر قومی اداروں میں ڈیڈ لاک موجود ہے،حکومت ،الیکشن کمیشن ،عدلیہ اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان پالیسیوں میں یکسانیت موجود نہیں جو کہ تشویش ناک امر ہے،ڈی جی آئی ایس آئی کے حوالے سے ناکام حکومت حکمت عملی نے ہمیں انڈین میڈیا کے سامنے مذا ق بنا کررکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کا مسئلہ کسی ڈی جی کی تعیناتی یا سمری کی منظوری نہیں بلکہ روز افزوں مہنگا ئی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات میں وزیر اعظم نے انکھیں بندکرکے تاریخی ا ضافہ کیا ہے جس سے جان توڑ مہنگا ئی کا نیا طوفان آیا ہے ،اشیا ء خورونوش ،بجلی او ر گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام کو خودکشیوں پر مجبو رکردیا ہے حکمرانوں اور پی ڈی ایم میں نوراکشتی جاری ہے حقیقی اپوزیشن کاکردار صر ف جماعت اسلامی ادا کررہی ہیں جماعت اسلامی مستقبل میں بھی پارلیمان کے اندر اور باہر بھرپور اپوزیشن کاکرتی ر ہیگی

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں