کچھ لوگ داعش اور طالبان کے لبادے میں اسلام کو بدنام کررہے ہیں،بھٹو عظیم مجاہد تھا ، عالم اسلام اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے بھٹوکی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں،پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیل کی سلاخوں،کوڑوں اور جھوٹے مقدمات سے ڈرایا نہیں جا سکتا،پیپلز پارٹی کے سولی چڑھتے قائدین نے ان کویہ پیغام دیا ہے کہ مرنا ہے تو میدان جنگ میں شہادت کو گلے لگاکر مرنا، ملک کی 65سالہ تاریخ میں آمروں کی 55سالہ حکمرانی کے قصور وار سیاستدان ہیں ، کبھی ایوب خان ،یحیٰ خان اور ضیاء الحق کی شکل میں تو کبھی مشرف اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے نام پر ملک کے اندر جمہوریت پر شب و خون مارا گیا، آج بھارت کے انتہا پسند وزیراعظم جھوٹ کے پلندے پر کھڑے ہوکر پاکستان کو للکارنے کی جرات کرتے ہیں،حکمران جواب دینے کی پوزیشن میں نہیں
قومی اسمبلی میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا نوابزادہ محمود زیب خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے خطاب
بدھ 18 نومبر 2015 16:34
لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ داعش اور طالبان کے لبادے میں اسلام کو بدنام کررہے ہیں۔بھٹو عظیم مجاہد تھا ، عالم اسلام اور مسلمانوں کو متحد کرنے کے لئے بھٹوکی کوششیں کسی سے ڈھکی چپی نہیں ہیں۔
پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیل کی سلاخوں،کوڑوں اور جھوٹے مقدمات سے ڈرایا نہیں جا سکتاکیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سولی چڑھتے قائدین نے ان کویہ پیغام دیا ہے کہ مرنا ہے تو میدان جنگ میں شہادت کو گلے لگاکر مرنا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 65سالہ تاریخ میں آمروں کی 55سالہ حکمرانی کے قصور وار سیاستدان ہیں کیونکہ کبھی ایوب خان ،یحیٰ خان اور ضیاء الحق کی شکل میں تو کبھی مشرف اور کنٹرولڈ ڈیموکریسی کے نام پر ملک کے اندر جمہوریت پر شب و خون مارا گیا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محمود زیب خان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر خانزادہ خان ،سنیٹر احمد حسن خان، سید ظاہر علی شاہ، زمرد خان، ممبرصوبائی اسمبلی صاحب زادہ ثناء اللہ، ملک جاوید اقبال اور نوابزادہ کامران زیب خان ودیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو بند کرویا سولی چڑھادوملک کے چپے چپے سے جیوے بھٹوں کی صدائیں سننے کو ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ایک طرف پورے ملک میں انصاف کے دعوے کررہے ہیں لیکن دوسری طرف خیبر پختونخوا میں زلزلہ زدگان کی امداد میں ان کی صوبائی حکومت انصاف نہ کرسکی۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر زلزلہ متاثرین کے ساتھ امداد کی تقسیم میں انصاف نہ کیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی ان کی حکومت کے خلاف دھرنا دیگی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جب ان کی دور حکومت میں ملاکنڈ ڈویژن سے ائی ڈی پیز آئیں تو انہوں نے 3ماہ کے قلیل عرصے میں ان کو واپس اپنے گھروں میں بھیجنے کا بندوبست کررکھا تھامتعلقہ عنوان :
دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نوتعینات ڈی پی او دیر لوئر مظہر اقبال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
لوئر دیر، کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا
دیر لوئر،لعل قلعہ میدان جبگءی میں زمینی تنازعہ پر لڑائی، فائرنگ. ایک ہلاک چھ زخمی
ڈی سی دیر لوئرکا ڈرائیونگ لائسنس دفتر کا دورہ
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
ملاکنڈ یونیورسٹی میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے آگاہی سیشن کا انعقاد
محکمہ خوراک دیر لوئر ،سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے اور کم وزن روٹے فروخت کرنے پر 8 نانبائیوں کو جرمانے
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کی ہدایت پر فوڈ عملہ کا تیمرگرہ بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کا اقلیتی برادری کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد
دیر لوئر ضلعی انتظامیہ کا روٹی کے تندوروں کا معائنہ
ڈی سی دیر لوئر نے بلامبٹ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
دیر سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے