دیر پائن کی سیاسی جماعتوں کا سی پیک روٹ بحالی کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کا فیصلہ

منگل 10 مئی 2022 23:12

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2022ء) ضلع دیر پائین کے سیاسی جماعتوں نے سی پیک روٹ کی بحالی اور دیر موٹر وے کی منظوری کیلئے تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں پر مشتمل ایکشن کمیٹی قائم کرنے سمیت جلد وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا اس سلسلے میں جے یوائی لوئیر دیر کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جے یوائی کے ضلعی امیر سراج الدین ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ،خورشید خان ،محمد حیم حقانی ،جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے و دیر قومی جرگہ کے چیر مین صاحبزادہ محمد یعقوب خان ،انجینئر یعقوب الرحمن ،پی پی پی کے محمود زیب ،مظفر سید ایڈوکیٹ ،عالم زیب ایڈوکیٹ ،پی ایم ایل ن کے ضلعی صدر ملک فاروق اقبال یوسفزئی ،دیر قامی پاثون کے چیر مین ملک جہان عالم یوسفزئی ،صدر ملک شاہ نسیم خان ،انجمن تاجران کے صدر حاجی انوار الدین کے علاوہ وکلاء ،میڈیا اور سماجی تنظیموں کے نمائند وں نے شرکت کی ،آل پارٹیز کانفرنس شرکاء نے سی پیک روٹ کی بحالی کے حوالے سے محض اعلانات تک محدود ہونے چکدرہ چترال مین شاہراہ کی ابتر صورتحال اور دیر موٹر وے کے تعمیر کے اعلانات کوعوام کو ٹرخنانے کے مترادف قرار دیا اور کہاکہ سابق مرکزی حکومت نے یہاں کے سی پیک روٹ کی منظوری اور فنڈز مختص کرنے پر عملا کام کا آغاز نہ ہونے افسوس کا اظہار کیا آل پارٹیز کانفرنس کا مشتر کہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،عمران خان سابق وفاقی وزراء مراد سعید اور احسن اقبال اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے خود عوامی اجتماعات ،مختلف اعلیٰ سطح اجلاسوں اور اسمبلی فلور پر ضلع لوئیر دیر کو سی پیک روٹ میں شامل کرنے اور دیر موٹر وے کی منظوری کے دعوئے اور اعلانات کیے لیکن افسوس اس پر عملی کام کا آغاز نہ کیا جاسکا جوکہ یہاں کے عوام کیساتھ مذاق ہے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم سب کی زمہ داری ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر یہاں کے قومی تر جیحات پر متفق اور مشترکہ کوششیں وقت کا تقاضہ ہے ورنہ ائندہ نسلیں معاف نہیں کریں گے ،آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سی پیک اور دیر موٹر وے کی منظوری او جلدر تعمیراتی کام پر آغاز ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اس لیے آل پارٹیز کانفرنس یہ اعلان کرتی ہے کہ سی پیک روٹ کی بحالی اور دیر موٹر وے کی منظوری اورکام شروع کرنے کی غرض سے تمام سیاسی جماعتوں اور دیگر تنظیموں کے دو دو نمائندوں پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور یہ کمیٹی وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام سے ملاقات کرکے جلد وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کو ضلع دیر لوئیر کا دورہ کرنے اور یہاں پر میگا پراجیکٹس کی منظوری کیلئے عنقریب ملاقات کرئے گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں