کم آمدن والے افراد کے لیے خصوصی رمضان پیکج کے تحت شہریوں کی سہولت کے لئے آٹا سپلائی کے 20 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 مارچ 2023 22:58

لالہ موسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2023ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ضلع بھر میں مفت آٹا کی شہریوں کو فراہمی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کم آمدن والے افراد کے لیے خصوصی رمضان پیکج کے تحت شہریوں کی سہولت کے لئے آٹا سپلائی کے 20 پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں،آٹا فراہمی کے لئے مزید پوائنٹس بڑھانے کے لیے سروے کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ مفت آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے آٹا ترسیل پوائنٹس پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں، ریونیو عملہ اور محکمہ ریونیو کے افسران و عملہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات، کھاریاں اور جلالپور جٹاں میں آٹا ترسیل کے لیے مجوزہ پوائنٹس کا دورہ کرتے کیا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن جلالپور جٹاں مشرف بیگ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر راحیل باجوہ اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے افراد جن کی ماہانہ آمدن 60 ہزار روپے یا اس سے کم ہے یا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد اس پروگرام کے تحت اہل ہیں ،شہری اپنی اہلیت جاننے اور رجسٹریشن کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8070 پر بھیج کر چیک کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کم آمدن والے افراد کو 10 کلوگرام کے 3 تھیلے مرحلہ وار فراہم کئے جائیں گے، آٹا کی فراہمی 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گی، دوردراز علاقوں کے شہریوں کے لیے مزید قریبی علاقوں میں پوائنٹس قائم کئے جارہے ہیں، شہریوں کو عزت واحترام کے ساتھ مفت آٹا کی ترسیل ممکن بنائی جائے گی۔\378

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں