ضلع کونسل بہاولنگر کا مالی سال 2017-18 کا 83کروڑ دو لاکھ سے زائد کا ٹیکس فری بجٹ منظور

ہفتہ 1 جولائی 2017 18:31

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2017ء) ضلع کونسل بہاولنگر کا سالانہ بجٹ اجلاس سپیکر ضلع کونسل میاں مقبول احمد کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل کا مالی سال 2017-18 کا 83کروڑ دو لاکھ 24ہزار 912روپے کا ٹیکس فری بجٹ منظور کر لیا گیا۔ضلع کونسل کے مالی سال کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ۔چیئرمین ضلع کونسل سید قلندر حسنین شاہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ․ضلع کونسل کے پاس ابتدائی سرمائے کی مد میں 22کروڑ موجود ہیں جبکہ آمدن کاتخمیبہ 61کروڑ دو لاکھ 24 ہزار 912روپے لگایا گیا ہی․بجٹ برائے سال2017-18 میں کل خرچہ 76 کروڑ 38لاکھ 37ہزار 855روپے لگایا گیا ہی․ضلع کونسل کے نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہی․ ڈسٹرکٹ کونسل اربن و دیہی یونین کونسلز کے عوام کی نکاسی آب کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک عدد سکر /جیٹنگ مشین اور چھ عدد ڈی واٹرنگ سیٹ بمع ٹرالی خریدے گی جس کے لئے 3کروڑ50لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپورٹس فنڈ کی مد میں دو فی صد جبکہ یوتھ افیرز کے لئے دو فی صد مختص کرنے کی غرض سے 1کروڑ 50لاکھ روپے متعلقہ ہیڈ میں رکھے گئے ہیں بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمیں کو پنشن اور گریجویٹی کی ادائیگی کے لئے 4کروڑ روپے بھی رکھے گئے ہیں نئے مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات کے لئے 45کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں جدید منصوبہ جات پر 25کروڑ روپے، فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب پر 5کروڑ روپے، تار کول سڑکات کی مرمت پر 5کروڑ روپے، عمارت آفس ، گودام ہال و کوارٹر پر 5کروڑ روپے جبکہ نئے مالی سال میں ایمرجنسی منصوبہ جات کے لئے بھی 5کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے قلندر حسنین شاہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ خادم پنجاب کے ویژین کے مطابق اور خاص طور پر جنوبی پنجاب کے لئے صاف پانی کے منصوبہ جات پر کام پہلے سے ہی ہو رہا ہے لہذا اس پروگرام کو کامیاب کرنے اور علاقہ کے لوگوں کی صحت کا خیال کرتے ہوئے ارکان کی مشاورت سے ترجیحی بنیاد پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے اور ابتدائی طور پر نئے مالی سال میں اس پروگرام کے لئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں