حضرت خواجہ قبلہ عالم نور محمد مہاروی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں (آج)14جولائی کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان

منگل 13 جولائی 2021 11:20

ڈونگہ بونگہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے حضرت خواجہ قبلہ عالم نور محمد مہاروی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلہ میں (آج)14جولائی بروز بدھ ضلع بھر میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

چشتیاں میں برصغیر پاک و ہند کے مشہور اولیا کرام حضرت بابا تاج الدین سرور چشتی (پوتے حضرت بابا فریدالدین گنج ؒ ) اور حضرت خواجہ نور محمد مہاروی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات یکم ذوالحج سے 5ذوالحج تک منعقد ہوتی ہیں۔

عرس کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ دوسرے ممالک سے بھی روزانہ ہزاروں زائرین پرانی چشتیاں میں دونوں درباروں پر حاضری دیتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عرس کے دوران کسی ناخوشگوار واقعہ کے خدشہ کے پیشِ نظر پرانی چشتیاں اور نواحی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، سرکل چشتیاں کے علاوہ ضلع بہاولنگر کے مختلف شہروں سے پولیس افسران و جوان بھی 24گھنٹے سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں