کیمسٹ اینڈ ڈر گز ، فارما ڈسٹری بیوٹرز ، ہول سیلرز اور تمام میڈیکل سٹورز کی یونین کی جانب سے مشترکہ اجلاس کا انعقاد

جمعہ 10 فروری 2017 18:25

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2017ء) کیمسٹ اینڈ ڈر گز ایسوسی ایشن ، فارما ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن ، ہول سیلرز اور تمام میڈیکل سٹورز کی یونین کی جانب سے نجی ہوٹل میں مشترکہ اجلاس کا انعقادکیا گیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام دور دراز علاقوں سے آنیوالے کیمسٹ اور فارما ٹریڈرز کے منتخب نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

شرکاء اجلاس کی جانب سے ڈرگ ایکٹ1976 ء میں کی جانیوالی ترامیم کو غیر منصفانہ اور ظلم قرار دیا گیا۔ عہدیداران کا کہنا تھا کہ مذکورہ ترامیم سے کاروبار ٹھپ ہو جائیگا جس کی سخت مذمت کرتے ہیں، ترامیم کو فوری واپس لیا جائے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ میں صرف چند لوگوں کو نوازنے کیلئے حکومت نے یہ سلسلہ شروع کیا ہے اور اسی کو پنجاب بھرمیں پھیلانے کیلئے ظالمانہ اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

لاکھوں افراد جو اس فارما اور کیمسٹ ٹریڈ سے وابستہ ہیں بے روزگار ہو جائیں گے۔ اس میں سزائیں دہشت گردی کی دفعات سے بھی سنگین تجویز کی گئی ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ترامیم واپس نہ لی گئی تو مورخہ 12 فروری بروز پیر سخت احتجاج کیا جائیگا جس کے مذکورہ کاروبار سے وابستہ تمام تر تنظیموں اور افراد کی جانب سے شٹر ڈائون کیا جائیگا۔ جب تک ترامیم واپس نہیں لی جاتیں ہمارا احتجاج و جدو جہد جاری رہے گی۔

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں