مستقبل میں کپاس کیلئے خطرہ بننے والے ریڈ کاٹن بگ سے بچائو کیلئے تحقیقی عمل تیز

بدھ 19 دسمبر 2018 15:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں زرعی تحقیق کے اداروں، ماہرین زراعت، زرعی سائنسدانوں نے مستقبل میں کپاس کیلئے خطرہ بننے والے ریڈ کاٹن بگ سے بچائو کیلئے تحقیقی عمل تیز کردیا ہے اور وائٹ گولڈ کو اس کیڑے کے شدید نقصانات سے بچانے ، اس کے بروقت سد باب کیلئے جدوجہد شروع کر دی ہے جس کے جلد مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ ہمارے زرعی سائنسدانوں نے ترقی یافتہ قوموں کے مقابلہ میں کم وسائل ہونے کے باوجود بہترین کوششوں کا آغاز کر کے احسن قدم اٹھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں ریڈ کاٹن بگ کے حملے کے بعد اس پر تحقیق کا عمل شروع کیا گیا ہے اور مربوط طریقہ ، انسداد کی حکمت عملی اپنا کر اس کے تدارک کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ جلد ہمارے زرعی سائنسدان اور ماہرین زراعت ریڈ کاٹن بگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کپاس کی فصل پر تحقیق کو بہت اہمیت دے رہی ہے اور بی ٹی کاٹن کے آنے سے چونکہ فصل پر سپرے کم کیا جاتاہے ۔ اس لئے وہ کیڑے جو پہلے کم اہمیت کے حامل تھے اب نقصان دہ کیڑوں میں شامل ہو رہے ہیں جن میں ریڈ کاٹن بگ بھی شامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت زرعی تحقیق کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ملک میں سر سبز زرعی انقلاب لانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں