فیصل آباد، ضلعی کمیٹی برائے مینجمنٹ فصل کپاس کا پہلا اجلاس

جمعرات 18 اپریل 2024 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ضلعی کمیٹی برائے مینجمنٹ فصل کپاس ضلع فیصل آباد کا پہلا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد محمودنے شرکاء اجلاس کو فصل کپاس کی ترویج اور تفویض کردہ ٹارگٹ کے حصول کے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ضلع فیصل آباد کو اگیتی کاشت 24 ہزار ایکڑ اور موسمی کاشت 11 ہزارایکڑ ٹارگٹ دیا گیا ہے جبکہ تاحال 18957۔

ایکڑز رقبہ پر فصل کپاس کی کاشت مکمل کرلی گئی ہے اور فصل گندم کی برداشت کے بعد دیا گیا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ تمام وسائل بروئے کار لا کر بقیہ ٹارگٹ کا حصول یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پیسٹ سکاؤٹنگ فصل کپاس کی رپورٹ ہفتہ وار دفتر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو دیں تاکہ ا س سال فصل کپاس کو کیڑوں اور بیماریوں سے محفوظ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو کھادوں، بیج کپاس کی فراہمی اور سٹاک کے متعلق آگاہ کیا گیا۔تحصیل تاندلیانوالہ اور سمندری میں وافر مقدار میں بیج کپاس دستیاب ہیں۔ایکسیئن محکمہ انہار نے نہری پانی کی کمی کے حوالے سے اجلاس کو بتایا کہ آئندہ 15روز میں اس کو 10 فیصد کی کمی تک لایا جائے گا اور کپاس کے کاشت کاران کو نہری پانی کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائی جائے گی۔

سلطان احمد کپاس کے ترقی پسند کاشتکار تحصیل تاندلیانوالہ نے مہنگے مداخل کی نشاندہی کی جبکہ تحصیل جڑانوالہ سے سرفراز تارڑ نے کمیٹی کو کماد کی ادائیگی میں تاخیر کے متعلق توجہ دلائی تو ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ کین کمشنر پنجاب کے نوٹس میں معاملہ لایا جا چکا ہے محکمہ زراعت توسیع کی کاوشوں اور کپاس کی کاشت پر کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں