محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس لگائیں پاکستان کو خوشحال بنائیں کے عنوان سے سیمینارشروع

منگل 30 اپریل 2024 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) محکمہ زراعت کی جانب سے کپاس لگائیں پاکستان کو خوشحال بنائیں کے عنوان سے سیمینار کا آغازکردیا گیا ہے۔ کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ترجمان نے کہا کہ بحالی کپاس مہم میں کاشتکاروں کی بڑی تعدادمیں شرکت یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ انہیں کپاس کے حوالے سے جدید رجحانات سے آگاہ کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار والے کاشتکاروں کو فرٹیلائزرز اور نہری پانی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ کپاس کو اس میں انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکارکپاس کا نیا سرٹیفائیڈ بیج استعمال کرکے محفوظ فصل حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ نئے بیج میں پتہ مروڑ وائرس اور گلابی سنڈی سمیت دیگر کیڑوں کے خلاف بھرپور قوت مدافعت کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں کے خاتمے کےلئے بھی مذکورہ بیج میں خصوصی صلاحیت موجود ہے لہٰذا کاشتکارکپاس کاشت کریں اور نقد رقم کمائیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں