نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں نالج بیسڈ ٹیکسٹائل پر 2 روزہ بین لاقوامی کانفرنس کا آغاز، 30 بین الاقوامی مقررین شریک

منگل 5 مارچ 2024 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2024ء) نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد میں منگل سے نالج بیسڈ ٹیکسٹائل پر 2 روزہ بین لاقوامی کانفرنس کا آغازہوگیاجو بدھ تک جاری رہے گی۔ نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی جو کہ پاکستان کا پریمیئر ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ ہے کی زیر میزبانی یہ کانفرنس گرینڈ چیلنج فنڈنو ٹیکس (KnowTex) کے زیر نگرانی پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ہو رہی ہے جسے پاکستان کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے فنڈڈکیا گیا ہے۔

مذکورہ کانفرنس کا بنیادی مقصد ٹیکسٹائل مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کی صورتحال کا جائزہ لینا اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں پائیدار ترقی کے حصول کیلئے مصنوعات کی سائنسی حکمت عملی وضع کرنا ہے۔ یہ کانفرنس ممتاز تعلیمی سائنسدانوں، ریسرچ اسکالرز، اور صنعت کے ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پرلائی ہے تاکہ ٹیکسٹائل، کمپوزٹ، سرکلر ٹیکسٹائل، فنکشنل اور سمارٹ ٹیکسٹائل، قدرتی ریشوں، ٹیکسٹائل کی پیداوار ی عوامل، جدید ٹیکسٹائل اور ٹریس ایبلٹی میں جدت سمیت متنوع شعبوں میں اپنی مہارت، تجربات اور تحقیقی نتائج کا تبادلہ کریں۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس پاکستان کی معیشت کی تشکیل اور مارکیٹ میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو متعارف کرانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی اور ٹیکسٹائل کی برآمدات میں طویل مدتی ترقی حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس کانفرنس میں نامور قومی اور بین الاقوامی مقررین شرکت اور اپنے شعبے میں اپنی مہارت کا اشتراک کررہے ہیں۔ اس کانفرنس میں امریکا ، برطانیہ، انڈونیشیا، چین، قطر، اسپین، ایران، سعودی عرب، یوگنڈا، کینیا، مصر، ایسٹونیا اور ملائیشیا سے 30 سے زائد بین الاقوامی مقررین شرکت کر رہے ہیں۔ مذکورہ کانفرنس میں ٹیکسٹائل سے متعلقہ تمام ادارے اور معروف صنعتیں بھی شرکت کررہی ہیں جو اسے ملک کا سب سے باوقار سائنسی ایونٹ بناتی ہیں۔ اس سال کی کانفرنس سیکھنے سے بھرپور ہوگی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں