زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 27ویں جلسہ تقسیم اسناد

سال 2021ء اور 2022ء کے 16229 فارغ التحصیل طلباو طالبات میں ڈگریاں تقسیم

بدھ 6 مارچ 2024 20:52

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مارچ2024ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے 27ویں جلسہ تقسیم اسناد میں سال 2021ء اور 2022ء کے 16229 فارغ التحصیل طلباو طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں جن میں 248پی ایچ ڈی شامل ہیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل 42طلبہ کو گولڈ، 94 کو سلور اور 26کو براؤنز میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب /چانسلر زرعی یونیورسٹی محمد بلیغ الرحمان نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں کے ہمراہ ڈگریاں تقسیم کیں، اس موقع پر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو بین الاقوامی درجہ بندیوں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کیوایس رینکنگ کے مطابق زرعی یونیورسٹی کا ایشیاء میں 12واں اور پاکستان میں پہلا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں 7ہزار سے زائد طلباء کی مالی معاونت کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنا علم کا سفر باآسانی جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت 33ہزار طلبہ زیرتعلیم ہیں جبکہ اگلے 15سال تک یہ تعداد 60ہزار سے تجاوز کر جائے گی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی نے پنجاب حکومت کے لئے دس سالہ زرعی پالیسی پلان مرتب کیا ہے جس سے زراعت کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں اس وقت تقریباً 50فیصد طالبات زیرتعلیم ہیں

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں