سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی،رانا ثنا ء اللہ

جولائی کو الیکشن نتائج سیاسی دشمنوں کی آنکھیں کھول دیں گے ،عوام ن لیگ کو ووٹ دیکریہ گند صاف کردیں گے،سابق صوبائی وزیر قانون پنجاب

جمعہ 20 جولائی 2018 23:34

سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی،رانا ثنا ء اللہ
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماوسابق صوبائی وزیر قانون پنجاب امیدوار برائے حلقہ این اے 106رانا ثنا ء اللہ خاں نے کہا ہے کہ سازشیوں کی سازشیں ملیامیٹ ہو جائیں گی۔ انشاء اللہ25جولائی کو الیکشن نتائج سیاسی دشمنوں کی آنکھیں کھول دیں گے۔،25جولائی کو عوام ن لیگ کو ووٹ دیکریہ گند صاف کردیں گے کہ اب انشاء اللہ 25 جولائی کو نواز شریف کے شیر بھاری اکثریت سے اپنے حریفوں کو ہرائیں گے، عوام ملک کے روشن مستقبل اور دیرپا ترقی کو ووٹ دیں گے۔

جھوٹے اور عوام کو گمراہ کرنے والے اقتدار میں نہیں آ سکتے، مستقبل نواز شریف اور شیر کا ہی ہے، بجلی کے پیداواری منصوبوں سے لے کر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے اقتدار میں آئینگے،کارکن ہی مسلم لیگ (ن) کااصل اثاثہ اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور کارکنوں کو ان کا جائز مقام دینا ہی پارٹی پالیسی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جھنگ روڈ بھولا گجر کے ڈیرہ پر الیکشن مہم کے دوران بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی طرف سے منقعدہ ورکرز کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

میاں اجمل آصف ،ظفر اقبال ناگرہ، صدر بھٹہ مالکان چوہدری عبدالرزاق باجوہ ،چوہدری غلام سرور گجر نے اپنی برادری کی طرف سے مکمل حمائے کی یقین دہانی بھی کروائی۔سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کر مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی، قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا کارکردگی میں مقابلہ نہ کر پانے والے اب آئیں بائیں اور شائیں کر رہے ہیں اور انہیں وہ نام نہاد تبدیلی یاد آ رہی ہے جس پر وہ 5برسوں میں کے پی کے میں عمل نہیں کر سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں