عمران خان ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو امریکی صدر سے برابر کی سطح پر بات کریں گے، راجہ ریاض

اتوار 21 جولائی 2019 16:55

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2019ء) رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خاں نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے پہلے وزیر اعظم ہیں جواپنے دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر سے برابر کی سطح پر بات کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کا دورہ امریکا ملکی معیشت اور خوشحالی کے لئے موثر ثابت ہو گا جس کے دور رس نتائج بھی مرتب ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو امریکی صدر کی دعوت سے صاف ظاہر ہے کہ اب پاکستان کی اہمیت بین الاقوامی سطح پر بڑھ چکی ہے، دورہ امریکا میں وزیراعظم کی توجہ خطے میں پائیدار امن کے قیام پر ہو گی۔ وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی امریکی صدر سے ملاقات میں خطے میں قیام امن اور افغانستان کا معاملہ زیر غور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب سفارتکاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے مگر ان حالات میں اپوزیشن کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں ہوگا،عمران خان کی قیادت میں کرپشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں