فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ،پازیٹو شرح5فیصدپر آگئی

منگل 25 جنوری 2022 16:16

فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ،پازیٹو شرح5فیصدپر آگئی
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) فیصل آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں دوبارہ تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے جس سے پازیٹو شرح5فیصدپر آگئی اورگزشتہ 24گھنٹوں میں مزید45نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1056اور ایکٹو کیسز کی تعداد525 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ19کے27،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 5اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 5مریض داخل ہیں اسی طرح488کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران847افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے802افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور45 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد1056 اور ایکٹو کیسز کی تعداد525 ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ ابتک کووڈ19کے26058مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے27، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 5اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 5مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم488مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود  ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں