ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یارمیں بھی گرمی شروع ہوتے ہی برف اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ

جمعرات 4 اپریل 2019 22:57

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2019ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یارمیں بھی گرمی شروع ہوتے ہی برف اور ٹھنڈے مشروبات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ۔ برف اور ٹھنڈے مشروبات غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئے جیسے جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اسی طرح مارکیٹوں میں فروخت ہونے والے ٹھنڈے مشروبات اور برف فروخت کرنے والوں میں ان کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پڑنے والی شدید گرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مارکیٹوں میں جالی اور غیر معیاری مشروبات کھلے عام فروخت کئے جارہے اور اس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی لوگوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور جالی مشروبات کے پینے سے بچے بوڑے خواتین گلے ، کھانسی ، سر درد ، ودیگر کئی بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں اگر انتظامیہ کی جانب سے ان کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تو ملک میں اصل مشروبات کے جگہ غیر معیاری اور جالی ٹھنڈے مشروبات ہر دکانوں ، اسٹالوں ، اور ٹھیلوں پر کھلے عام فروخت ہونگے اور اس کو استعمال کرنے والے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہونگے ۔

(جاری ہے)

شہری حلقوں نے صوبائی و ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوالہ یار میں غیر معیاری و جالی ٹھنڈے مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر کاروائی کی جائے اور شدید گرمی کا فائدہ اٹھانے والے مہنگی قیمت میں ٹھنڈے مشروبات برف اور دیگر ٹھنڈی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔#

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں