فیصل آباد:دو رکشوں کے تصادم میں زخمی ہو کر 11سالہ بچی موت کی آغوش میں جا پہنچی

بدھ 1 دسمبر 2021 22:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) دو رکشوں کے تصادم کے نتیجہ میں زخمی ہو کر 11سالہ بچی موت کی آغوش میں جا پہنچی، الائیڈ ہسپتال میں نعش ورثاء کے حوالے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال کالونی کے رہائشی افتخار کی 11 سالہ بیٹی اپنی والدہ کیساتھ چنگ چی رکشہ میں سوار ہو کر گھر واپس آ رہی تھی باہمنی والا کے قریب لوڈر رکشہ کی ٹکر سے مذکورہ رکشہ سے گر کر شدید زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں