فیصل آباد،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بدھ 17 اپریل 2024 19:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کا صحت دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 183 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی اور قوانین کی خلاف ورزیوں پر4لاکھ 3ہزار کے جرمانے عائدکیے۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 300ٹوٹے انڈے اور 1 من سے زائد ملاوٹی دودھ اور ایکسپائر اشیا تلف کردیں،اس کے علاوہ داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندی کے دوران 79 دودھ بردار گاڑیوں سے 33ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ملاوٹی اشیا خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے،خوراک کے کاروبار میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں