فیصل آباد،کاشتکاروں کو موائسچر چیکنگ میٹر کے ذریعے گندم میں نمی کا تناسب چیک کرنے کی ہدایت

منگل 30 اپریل 2024 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈائریکٹرمحکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری عبدالحمید نے کاشتکاروں کو موائسچر چیکنگ میٹر کے ذریعے گندم میں نمی کا تناسب چیک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چونکہ حالیہ دنوں میں بعض مقامات پر بارشوں کے باعث گند م کی فصل میں نمی کا تناسب کچھ حد تک بڑھ گیاتھا لیکن اب موسم کسی حد تک گرم اور خشک ہونے کے باعث نمی میں کمی واقع ہورہی ہے تاہم کاشتکار موائسچر چیکنگ میٹر کے ذریعے نمی کا تناسب چیک کر لیں اور اگر گند م میں نمی 10فیصد سے زیادہ ہو تو اسے کچھ وقت کے لئے دھوپ میں پڑ ا رہنے دیں تاکہ دانے میں موجود نمی ختم ہو جائے اور اس کے بعد بیج کے لئے محفوظ کی جانے والی گندم کو جراثیموں سے پاک صاف بوریوں میں بھر کر کچھ دن کے لئے سایہ دار اور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے تاکہ گندم کی فصل موسمی تغیرات سے اچھی طرح پاک ہو جائے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصل کو برداشت سے پہلے کنگھی، کانگیاری اور غیر اقسام کے پودوں سے پاک کرلیں جبکہ گہائی سے پہلے اور بعد میں تھریشر و کمبائنڈ ہارویسٹرکو بھی اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ بیج کے لئے محفوظ کئے جانے والے گندم کے دانوں میں کسی قسم کی آلودگی کااحتمال نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں