فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں کے گروہ نے خواتین سمیت 8شہریوں کے پرس اور قیمتی فون چھین کر فرار ہو گئے

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں کے گروہ نے خواتین سمیت 8شہریوں کے پرس اور قیمتی فون چھین کر فرار ہو گئے‘ لوٹ مار کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ رابعہ ٹرسٹ ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو خاتون صدف سے سرراہ پرس چھین لیا‘ ضلع کچہری کے باہر فون سنتے ہوئے کاشف علی خان‘ سرکلر روڈ پر حنیف جمیل‘ جناح کالونی میں علی محمد سے ڈاکو جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین کر لے گئے‘ شوگرموڑ کے قریب ذیشان‘ سمندری روڈ پر موٹرسائیکل سوار خاتون صفیہ بی بی سے پرس‘ پیپلزکالونی میں راہ چلتی خاتون نجمہ بی بی سے ڈاکو پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ جبکہ اتھرے ڈاکوئوں نے روشن والا کے علاقہ 243 رب کے قریب لوٹ مار کرنے کے دوران فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر اختر جاوید کو گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں