فیصل آباد، معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) چک جھمرہ کے علاقہ 104 ج ب میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ چک جھمرہ کے علاقہ 104 ج ب شمس آباد کا رہائشی 17سالہ ولید ولد مقبول گھر سے دودھ لینے جا رہا تھا راستے میں کسی بات پر ذیشان عرف جانوں سے جھگڑا ہو گیا، تلخ کلامی پر وہاں پر موجود لوگوں نے بیچ بچائو کرا دیا تاہم بعدازاں ملزم ذیشان وغیرہ نے بے عزتی تصور کرتے ہوئے چھریوں کے پے درپے وار کر کے ولید کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے قاتلوں ذیشان وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں