جڑانوالہ ، خاتون ورکر سےمبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اپریل 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) جڑانوالہ پولیس نے خاتون مل ورکر سےمبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ جڑانوالہ گیلانی محلہ کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ 6 اپریل کی شب مل سے ڈیوٹی کرکے کاشف حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہی تھی کہ تھانہ سٹی کی حدود کرمانوالہ چوک میں ملزمان ہمایوں عرف ڈاکٹر ساکن پاک لینڈ ٹائون، سجاول مسیح میونسپل کمیٹی ملازم،،سونو ساکن عثمانیہ پارک اور شاہد ساکن عبدااللہ پارک نے روک کر یوسف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور 5 ہزار روپے نقدی بھی چھین لی۔

2 افراد نے قریبی جھاڑیوں میں زیادتی کی بعدازاں کینال روڈ پر واقع ایک مکان میں لے جا کر محبوس رکھا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے میونسپل کمیٹی ملازم سجاول مسیح سمیت ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق وقوعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں